نگراں حکومتوں کے نام پربندربانٹ کانوٹس لیا جائے منور حسن

الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ ملک میں غیرجانبدارنگراں سیٹ اپ کے قیام کویقینی بنائیں


Sana News March 21, 2013
دوبارہ انہی لوگوں کومسلط کرنا تھا تو پھرحکومتوں کوتحلیل کرنیکی کیا ضرورت تھی؟امیرجماعت اسلامی فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ سندھ اورخیبر پختونخوا میں نگران حکومتوں کے نام پروزارتوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پانچ سال سے اقتدار پرقابض لوگ ہی دوبارہ وزیر مشیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ فوری طور پراس کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیرجانبدارنگران سیٹ اپ کے قیام کو یقینی بنائیں۔ایک بیان میںسید منور حسن نے کہا کہ نگران حکومتو ں کے نام پراگردوبارہ انہی لوگوں کو مسلط کرنا تھا تو پھرحکومتوں کو تحلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ملک کو انتشاراورانارکی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی اورصوبا ئی حکومتیں مکمل طور پرپارٹی سیاست سے بالاترہوں ۔



عوام ایسی غیرآئینی حکومتوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اورنہ ہی ان حکومتوں کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کسی کے لیے قابل قبول ہونگے، منور حسن نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان40/60 فیصد کی باتیں ہورہی ہیں جو سراسرآئین کے منافی اور آئندہ انتخابات کو ہائی جیک کرکے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں