عمران نکاح کا اقرار کریں ولیمے کا اہتمام میں کروں گا مفتی عبدالقوی

عمران نکاح کا اقرار کریں ولیمے کا اہتمام میں کروں گا


عمران خان کی شادی ہو چکی؛ مفتی عبدالقوی؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD: مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کی شادی ہو چکی عمران نکاح کا اقرار کریں ولیمے کا اہتمام میں کروں گا۔

مفتی عبدالقوی نے منگل کو ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران نکاح کا اقرار کریں ولیمے کا اہتمام میں کروں گا۔ مفتی قوی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے 8ماہ قبل ہی حجاج کرام کو رقم بینکوں میں جمع کرانے کا حکم نامہ جاری کرنا سراسر ظلم ہے، وزیراعظم کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ واپس لیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ حمید الدین سیالوی کی تحریک کے شانہ بشانہ ہیں، عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے میڈیا ان کے ذاتی معاملات کی بجائے سیاسی جدوجہد پر توجہ مرکوز کرے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں، ان کا بشریٰ مانیکا سے نکاح ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں