بلوچستان میں ق لیگ کا وزیراعلیٰ منتخب ہونیکا امکان ن لیگ امیدوار لانے میں ناکام

بلوچستان اسمبلی میں (ن) لیگ کے منحرف ارکان کی تعدادمیں اضافے کی وجہ سے وزارت اعلیٰ کیلیے امیدوار سامنے نہ لاسکی۔


سردار سکندر January 13, 2018
بلوچستان اسمبلی میں (ن) لیگ کے منحرف ارکان کی تعدادمیں اضافے کی وجہ سے وزارت اعلیٰ کیلیے امیدوار سامنے نہ لاسکی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں حزب اختلاف کے نامزد امیدوار برائے وزارت اعلیٰ عبدالقدوس بزنجوکیخلاف اپنے امیدوار کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہوگئی ہے جوحکمراں جماعت کیلیے بڑا دھچکا اور چیلنج بن گیاہے جب کہ مسلم لیگ(ق) سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجواگر بلوچستان اسمبلی میں قائدایوان منتخب ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تویہ مسلم لیگ(ن) کیلیے سنجیدہ سیاسی نتائج کاباعث بن سکتاہے۔

ذرائع نے بتایا(ن) لیگ کی قیادت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلیے نام کوفائنل کرنے کیلیے لاہوراوراسلام آبادمیں کئی مشاورتی اجلاس کیے لیکن بلوچستان اسمبلی میں (ن) لیگ کے منحرف ارکان کی تعدادمیں اضافے کی وجہ سے وزارت اعلیٰ کیلیے امیدوار سامنے نہ لاسکی۔

خیال رہے کہ 65رکنی بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی21نشستوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ق) کی صرف 5نسشتیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں