تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف بلدیاتی ملازمین کا احتجاج جاری

دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی،فاقوں کا شکار ہیں، تنخواہیں ادا کی جائیں،ملازمین کا مطالبہ.


Express News Desk March 24, 2013
دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی،فاقوں کا شکار ہیں، تنخواہیں ادا کی جائیں،ملازمین کا مطالبہ. فوٹو: فائل

محکمہ بلدیات کے ملازمین نے گزشتہ2ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شاہ نواز چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔

ملازمین دلدار ہنگورجو،میر پرویز امام ڈنوں،عیسیٰ ملاح اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں میںفاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔



ملازمین نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ ملنے والے کروڑوں کے فنڈز افسران اور بااثر سیاسی شخصیات ہڑپ کر رہے ہیںمگر چھوٹے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں