حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتے ہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے، ہیدر ناریٹ


Express Desk January 20, 2018
لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے، ہیدر ناریٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو وہ دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر ناریٹ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتے ہیں جب کہ لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے۔

ہیدر ناریٹ نے کہا کہ حافظ سعید ممبئی حملے کے ذمے دار سمجھے جاتے ہیں، اس حملے میں امریکیوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم پاکستانی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ پاکستان کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں