سو سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 3 ہزار 844 ہے

ایک لاکھ 84ہزار708 ووٹروں کی عمریں 90 سے 100 سال کے درمیان ہیں،رپورٹ


Wajid Hameed March 24, 2013
ایک لاکھ 84ہزار708 ووٹروں کی عمریں 90 سے 100 سال کے درمیان ہیں،رپورٹ

پاکستان کے 18 کروڑ عوام میں 100 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 3ہزار 844ہے ان میں زیادہ ووٹر پنجاب سے ہیں۔

پنجاب میں 2ہزار524 ووٹر سو سال سے زائد عمر کے ہیں ،ان میں ایک ہزار258مرد اور ایک ہزار266 خواتین سو سال سے زائد عمر کے ووٹر ہیں۔ سندھ میں سو سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد673 ہے۔

جن میں 280 مرد 393خواتین ہیں کے پی کے میں 350 ہیں۔ ان میں 170مرد 180 خواتین ہیں بلوچستان میں سو سال سے زائد عمر کہ 263 ووٹر ہیں ان میں 123مرد اور 140 خواتین ہیں فاٹا میں سو سال سے زائد عمر کے کل ووٹر 16 ہیں ان میں دس مرد اور چھ خواتین ہیں جبکہ اسلام آباد میں سو سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد18 ہے ان میں گیارہ مرد اور سات خواتین ہیں۔



جبکہ 90 سے 100 سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد ملک بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار 708 ہے ان میں مرد ووٹروں کی تعداد 99 ہزار557 اور خواتین ووٹروں کی تعداد85ہزار151 ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں