افغا ن وفد کے دورہ پاکستان پرقومی خزانے سے لاکھوں خرچ

قیام وطعام پر13لاکھ 16ہزارروپے خرچ ہوئے،پارلیمانی روایات،سینیٹ قواعدنظرانداز


Masood Majid Syed March 24, 2013
چیئرمین سینیٹ نے اپنی کارکیلیے 3لاکھ 68 ہزار روپے کے اخراجات کی بھی منظوری دی فوٹو : فائل

سینیٹ سیکریٹریٹ سے انکشاف ہواہے کہ جنوری میں افغان پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران سینیٹ سیکریٹریٹ نے ماضی کی تمام پارلیمانی روایات اور سینیٹ قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے قیام وطعام کے تمام اخراجات مہمان وفد پر ڈالنے کی بجایٔ پاکستانی سرکاری خزانے پر ڈال دیے گئے۔

روایا ت کے مطابق جوبھی غیرملکی اہم شخصیت یا وفد جس ملک جاتاہے تو وہاں اپنے قیام کے اخراجات خود برداشت کرتاہے جبکہ طعام میزبان ملک کی ذمے داری ہو تی ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے 30جنوری سے 2 فروری 2012 کے دوران افغان پارلیمنٹ کے ایوان بالاکے صدر فضل ہادی، مسلم یار اور ان کے وفد میں شامل دیگر ارکان کے دورہ پاکستان کے دوران قیام وطعام پرجو 1316501روپے خرچ ہوئے۔



وہ تمام اخراجات حکومت پاکستان پر ڈالے گئے اور سینیٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ نیئربخاری نے منظوری دی۔ علاوہ ازیں کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی مرسیڈیزبینز کارنمبر جی ایچ 005 کی مرمت ومینٹی نینس پر اٹھنے والے 368,063روپے کی بھی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔