حکومت کے 5 سالریلوے کاخسارہ 40ارب ہوگیا

خسارے کی وجہ انجنوںکی کمی ہے،15ارب آمدن اور45 ارب خرچ ہوئے،رپورٹ.


Syed Naveed Jamal March 24, 2013
خسارے کی وجہ انجنوںکی کمی ہے،15ارب آمدن اور45 ارب خرچ ہوئے،رپورٹ. فوٹو اے ایف پی

پاکستان ریلویز نے گزشتہ 5 سالوںمیں 15016ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جبکہ 45377ملین روپے خرچ کیے گئے۔

گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان ریلویز سے2لاکھ 63ہزار 475 مسافروں نے سفرکیا جس سے پاکستان ریلویزکو 10ہزار 763 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔پاکستان ریلویزکو اس وقت 40 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔پاکستان ریلویزکے پاس انجنوںکی کمی کے باعث تین سالوں میں81مسافر بردار ٹرینیں بندکی گئی۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2008 میں ریلویز کا خسارہ 17ارب روپے تھا جو5 سالوں میں بڑھ کر 40ارب روپے ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز نے مسافر بردار اور مال بردار ٹرینوں اور دیگر ذرائع سے 2008 سے 2012 کے اختتام تک 15016ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جبکہ اس دوران 45377ملین روپے خرچ کئے۔ 2008-09 میں 82 ہزار 542 مسافروں نے پاکستان ریلویز سے سفر کیا جبکہ اس سے پاکستان ریلویزکو 11823 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔



2009-10کے دوران 74933 ہزار مسافروں نے سفر کیا اور اس سے 11631ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ 2010-11میں 64903 ہزار مسافروں نے سفر کیاجبکہ اس سے ریلویز کو 11578ملین آمدن حاصل ہوئی۔ 2011-12 میں 41097ہزار مسافروں نے سفر کیا جس سے 10763 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق انجنوںکی کمی، ٹرینوں کی حالت اور ٹریک کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر ٹرینوںکی آمدورفت ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کے ذریعے روز بروز سفر کرنے والے مسافروں کی کمی ہورہی ہے جس سے ریلویز کی آمدن میں کمی اور خسارہ میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں