گنے کی خریداری کا مسئلہ مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا

کاشتکاروں، مل مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعدکمیشن رائے دے گا، اعلامیہ


Khususi Reporter January 23, 2018
کاشتکاروں، مل مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا وقف سننے کے بعدکمیشن رائے دے گا، اعلامیہ۔فوٹو: فائل

گنے کی پروکیورمنٹ پر ملک بھر میں جاری بحران پرمسابقتی کمیشن پاکستان نے جمعرات25 جنوری کو عوامی سماعت منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ شوگر سیکٹر میں مسابقت سے متعلقہ مسائل پر سیر حاصل بحث کی جا سکے۔

سی سی پی نے اس عوامی سماعت کی اسٹیک ہولڈرز اور عوام تک آگہی کے لیے 18 جنوری کو معروف اخبارات میں پبلک نوٹس کی اشاعت بھی کی تھی تاکہ کسان، شوگر مل مالکان، تجارت اور صنعت سے متعلقہ صارفین، عوام اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے متعلقہ عہدیداران کو آگاہ کر کے ان کی شرکت یقینی بنائی جا سکے جب کہ سی سی پی ان تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعد اس معاملے پر اپنی رائے دے گا۔

شوگر سیکٹر مارکیٹ میں کمپیٹیشن کی اہمیت گنے کے کاشت کاروں سے لے کر شوگر ملوں اور تجارتی و عام صارفین تک ہر مرحلے پر ہے، اسی لیے یہ معاملہ سی سی پی کے لیے ہر دور میں اہم رہا ہے تا کہ اس سیکٹر میں مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

سی سی پی یہ عوامی سماعت کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 29 سے حاصل اختیارکے تحت منعقد کر رہا ہے تاہم اس عوامی سماعت میں شرکت کے خواہش مند رجسٹرار سی سی پی سے 23جنوری 2018تک بذریعہ فون،فیکس، ای میل یا سی سی پی پوسٹل ایڈریس 7 فلور، آئی ایس ای ٹاور55۔بی جناح ایونیو اسلام آباد پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں