پاکستان کی موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیںبھارتی گلوکارچندن

غزل کا جب بھی دنیا بھر میں حوالہ دیا جائے گا تومہدی حسن کا نام ضرورلیاجائیگا۔


Umair Ali Anjum March 25, 2013
جدید موسیقی پر پاکستان میں بے شمارکام کیا جارہا ہے، بھارتی گلوکارکی گفتگو. فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارچندن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کے اعتبارسے بہت بڑے لوگ موجود ہیں۔

ماضی میں ہم استادمہدی حسن خان، نور جہاں،امانت علی خان،نصرت فتح علی خان اوررونا لیلیٰ جیسی لازوال آوازوں کے سحرمیں گرفتاررہے، اب نئے گلوکار ذہنوں پر چھا گئے ہیں، ان خیالات کا اظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکارسجادعلی کی ایک غزل سننے کا موقع ملا میں اسے سن کردنگ رہ گیا، واقعی جدید موسیقی پرپاکستان میں بے شمارکام کیا جارہا ہے۔



ایک سوال کے جواب میں گلوکارچندن داس کا کہنا تھا کہ جب کوئی دوست پاکستان سے آتا ہے تووہ کہتا ہے کہ ہندوستان میں موسیقی پربہت کام ہورہا ہے جب کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیں، وہاں بڑے گائیک جنم لے چکے ہیں، غزل کا جب بھی دنیا بھر میں حوالہ دیا جائیگا تومہدی حسن کا نام ضرورلیاجائیگا وہ شاعر کے ہرشعر کوکئی اندازسے گاکرحیران کردیتے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کے سیاسی حالات بہترہوں تومیں ضرورپاکستان آئوںگا اور دوستوں سے ملاقاتیں کروںگا، انھوں نے بتایا کہ میں اور میری بیوی پاکستانی گلوکاروں کوشوق سے سنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں