امید ہے کھوسو کراچی میں نئی حلقہ بندی ختم کرائینگے الطاف حسین

ہزار کھوسو کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد، حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے، ڈاکٹر سلیم دانش


Express Desk March 25, 2013
ہزار کھوسو کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد، حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے، ڈاکٹر سلیم دانش۔ فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میر ہزار خاں کھوسوکونگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ انتخابات کے بروقت انعقاد اور انھیں صاف و شفاف بنانے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے۔

الطاف حسین نے نگراں وزیراعظم کی توجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے متعددانتخابی حلقوں میں کی جانے والی تبدیلیوںکی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام میں اس فیصلے پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انھوںنے امیدظاہر کی ہے نگراںوزیر اعظم اس ناانصافی کا خاتمہ کرائیںگے ۔

12

علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف کراچی میںحلقہ بندیاں کرنے کاعمل بند کیا جائے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے غیر قانونی و غیر آئینی نوٹی فیکیشن کوفی الفور واپس لیاجائے۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ انٹیلکچوئل فورم کے رکن اور ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر Cیونٹ 19-Bکے کارکن پروفیسر ڈاکٹر فضل حق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں