ورلڈ اکنامک فورم میں پہلی بار پاکستان پویلین قائم

پویلین میں گالہ ایونٹ اور پاکستان میں اقتصادی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے گی۔


Express News January 25, 2018
پویلین میں گالہ ایونٹ اور پاکستان میں اقتصادی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سوئٹزر ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے اور مثبت پہلوئوں کو فروغ دینے کیلیے پہلی بار داووس میں پاکستان پویلین بھی لگایا گیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے علاقے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس شروع ہو چکا ہے، اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شرکت کر رہے ہیں تاہم پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے اور مثبت پہلوئوں کو فروغ دینے کیلیے پہلی بار داووس میں پاکستان پویلین بھی لگایا گیا ہے جس میں گالہ ایونٹ اور پاکستان میں اقتصادی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے گی۔

سوئٹزر لینڈ کے پہاڑوں میں واقع اس خوبصورت شہر میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم 2018 میں190ممالک کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں