بریگیڈیئر امتیاز کیخلاف بوگس چیک دینے کامقدمہ درج

ملزم نے تصفیے کیلیے مہلت مانگ لی،ذرائع،تصفیہ نہ ہواتوگرفتارکرلیں گے،پولیس افسر


Iftikhar Chohadary March 25, 2013
10 ضیافتوں پر 36لاکھ، 9 غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ65لاکھ خرچ ہوئے فوٹو: فائل

انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے سابق سربراہ بریگیڈیئر(ریٹائر) امتیازاحمدکے خلاف کاروبارکیلیے 2کروڑروپے کی رقم لے کرشہری کو90 لاکھ روپے کابوگس چیک دینے پرتھانہ کوہسارمیںمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

پولیس کے ذمے دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ بریگیڈیئر (ر) امتیاز احمدکے خلاف شمس احمدنے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادیاسین فاروق کوتحریری درخواست دی جس میں اس نے کہاکہ بریگیڈیئر(ر)امتیازاحمد نے اس سے پراپرٹی کے کاروبارمیں 2کروڑروپے وصول کیے جن میں سے ایک کروڑ10 لاکھ روپے واپس کردیے مگر90 لاکھ روپے واپس نہ کیے جس کا بعدازاں مجھے انھوںنے اپنے بینک اکائونٹ کاچیک دیاجومتعلقہ بینک نے چیک کی مطلوبہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں نہ ہونے کی بنیاد پرمستردکردیا۔

2

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار سے متعلقہ زون کے ایس پی اوراے ایس پی سٹی نے الگ الگ انکوائری کی،جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے امتیازاحمدکے خلاف بوگس چیک کی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 489-F کے تحت مقدمہ نمبر97/13 درج کرلیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں