سرعام پھانسی پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

سینیٹ کمیٹی برائے قانون زینب قتل کیس کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔


آئندہ اجلاس میں صوبائی جیل انتظامیہ کے نمائندوں کی رائے بھی لی جائیگی۔ فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلیے حتمی فیصلے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے طلب کرلی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف زینب کے قاتل کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلیے مجموعہ تعزیرات پاکستان کے تحت سرعام ملزم کو پھانسی دینے کیلیے جیل رولز1978کی شق 354میں ترمیم کے معاملے پر کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تاہم حتمی فیصلے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے طلب کرلی گئی جب کہ آئندہ اجلاس میں صوبائی جیل انتظامیہ کے نمائندوں کی رائے بھی لی جائیگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں