زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے نام حکومت کو بھیج دیئے کے ڈی اے

ڈی جی سمیع صدیقی نے وزیراعلیٰ کوبھیجی گئی سمری سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادی۔


ناصر بٹ January 27, 2018
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کیساتھ گھپلوں کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔ فوٹو:فائل

ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے چائنا کٹنگ اور زمینوں پرقبضے میں ملوث ادارے کے افسران کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کوبھیجی گئی سمری رپورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرادی گئی۔

ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کے ڈی اے کی زمینوں پر چائنا کٹنگ اور قبضوں میں ملوث افسران سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی جس میں2003 سے زمینوں پر قبضے کرنے والے افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے ساتھ منسلک سمری میں چائنا کٹنگ سمیت گھپلوں کی دیگرتفصیلات بھی شامل ہیں۔ سمری میں کے ڈی اے کے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان افسران میں جمیل بلوچ، نعیم عرف گڈو، عارف کے ڈی اے والا، فیض راجہ، ندیم صدیقی، خواجہ عثمان اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں