فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت

مصطفی کمال کوسینئر ڈپٹی کنوینر، انیس قائم خانی کوڈپٹی کنوینرکا عہدہ دینے کی پیشکش۔


نعیم خانزادہ January 29, 2018
ملاقات ایئر پورٹ لاؤنج میں ہوئی، مصطفی کمال کو پیشکش کا بتایا تو وہ قہقہہ لگا کر خاموش ہو گئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایک بار پھر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے پی ایس پی کے ایک اہم رکن سے30 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بات کی۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے رہنما کو کہاکہ مصطفی کمال کو بولیں کہ وہ ہمارے ساتھ ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے کام کریں۔

فاروق ستار نے کہاکہ ہم لوگ تقسیم ہوں گے تو آئندہ انتخابات میں دیگر پارٹیاں سندھ کے شہری علاقوں میں اور خصوصاً کراچی میں ہمارا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے فائدہ اٹھائیں گی۔ مصطفی کمال کو سینئر ڈپٹی کنو ینر جبکہ انیس قائم خانی کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے کی پیشکش کرتاہوں۔

فاروق ستارنے30منٹ تک پی ایس پی رہنما کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ سب ایک ساتھ کام کریں تو فائدہ ہے۔ دوسری جانب پی ایس پی کے ذرائع نے بتایا کہ مصطفی کمال کو یہ پیغام دیا گیا تو انھوں نے زور سے قہقہہ لگایا اور خاموش ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں