ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین ایچ ای سی سندھ دوبارہ تعیناتی کے احکام جاری

چیئرمین صوبائی ایچ ای سی کی 4 سالہ مدت 28 جنوری 2018ء کو ختم ہورہی تھی، تعیناتی کا نوٹیفکیشن 2 روز قبل جاری کردیا گیا۔


ظفر علی سپرا January 29, 2018
چیئرمین صوبائی ایچ ای سی کی 4 سالہ مدت 28 جنوری 2018ء کو ختم ہورہی تھی، تعیناتی کا نوٹیفکیشن 2 روز قبل جاری کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بطور چیئرمین سندھ ایچ ای سی دوبارہ تعیناتی کے احکام جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کے نام سے جاری کردہ نوٹیفکیشن بتاریخ 26 جنوری 2018ء میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن ایکٹ 2013ء کی شق 5(1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی ایچ ای سی کے چیئرمین کیلیے ڈاکٹر عاصم حسین کی دوبارہ تعیناتی عمل میں لائے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین صوبائی ایچ ای سی کی 4 سالہ مدت 28 جنوری 2018ء کو ختم ہورہی تھی تاہم دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 2 روز قبل جاری کردیا گیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں