افغان مہاجرین کے قیام میں مزید5 ماہ توسیع کی تجویز

3 جنوری کو وفاقی کابینہ کی جانب سے مہاجرین کے قیام میں 31 جنوری تک کی توسیع دی گئی تھی۔


ثاقب بشیر January 29, 2018
3 جنوری کو وفاقی کابینہ کی جانب سے مہاجرین کے قیام میں 31 جنوری تک کی توسیع دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

افغان مہاجرین کے قیام میں مزید 5 ماہ توسیع کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کوافغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید پانچ ماہ توسیع کی تجویز دی گئی ہے تاہم وزارت سیفران کے اعلی سطح کے اجلاس کے بعد تیار کی جانے والی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

3 جنوری کو وفاقی کابینہ کی جانب سے مہاجرین کے قیام میں 31 جنوری تک کی توسیع دی گئی تھی۔وزارت سیفران کوکابینہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر مربوط لائحہ عمل تیارکرے اورآئندہ اجلاس میں پیش کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں