پاکستان میں منصفانہ انتخابات مفاد میں ہیںامریکی تھنک ٹینک

ممکنہ دھاندلی سے متعلق کافی تشویش ہے، مذہبی جماعتیں زیادہ نشستیں حاصل نہیں کرسکیں گی


Sana News/Online March 26, 2013
ممکنہ دھاندلی سے متعلق کافی تشویش ہے، مذہبی جماعتیں زیادہ نشستیں حاصل نہیں کرسکیں گی فوٹو: فائل

امریکی تھنک ٹینک فار اسٹریٹیجک اینڈانٹر نیشنل اسٹیڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ اور پرامن انتخابات امریکی مفادات میں ہیں ۔

پیر کوواشنگٹن میں قائم ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 2013 میں ممکنہ دھاندلی کے حوالے سے امریکا کوکافی تشویش ہے کہ اگر پاکستان میں شفاف انتخابات نہ ہوئے توخطے کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔اگر پاکستانی فوج ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتی ہے تو یہ مثبت اقدام امریکی مفاد میں ہوگا کیونکہ اس طرح فوج سیکیورٹی کی صورتحال پر بہتر انداز میں توجہ دے سکے گی۔



رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ آنے والی حکومت امریکا سے تعلقات ختم کرے گی تو اس طرح وہ پاکستان اورافغانستان میں امریکا کے استحکام کی کوششوں کو نظرانداز کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی ساز یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اتحادی حکومت نے کافی مشکل فیصلے لیے ہیں جوامریکی پالیسی میکنگ پراثر انداز ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو امریکا کو اپنے اتحادی کے چنائو میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں