مقبوضہ کشمیر مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ راہگیر ہلاک

اہلکار سوپور میں ٹریفک کنٹرول کر رہے تھے اچانک حملہ ہوگیا، حزب المجاہدین ملوث ہے، پولیس


News Agienciyan March 26, 2013
کشمیری آج سے بھارتی کرنسی پر شیم انڈیا اور شہدا باقیات کی واپسی کے نعرے درج کرینگے. فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے قافلے پر مسلح افراد کا ایک اور حملہ، ایک شخص ہلاک۔

ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی قصبہ سوپور میں گزشتہ روز مسلح افراد نے اچانک پولیس پارٹی پر حملہ کردیا حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سوپور بازار میں رش کے باعث ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔



ایس پی سوپور میر امتیاز حسین نے بتایا کہ علاقے میں کافی دنوں کے بعد سنڈے مارکیٹ کھلی تھی اور اس دوران مجاہدین نے اچانک گولیاں چلائی جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ا یک شہری ہلاک ہوگیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند جماعتوں کے مشترکہ فورم متحدہ مجلس مشاورت نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پامال کرنے کے بعد ایک معصوم انسان محمد افضل گورو کی پھانسی کے خلاف آج سے بھارتی کرنسی نوٹوں پر شیم انڈیا اور شہدا کی باقیات کی واپسی کے نعرے درج کیے جائیں۔ کرنسی نوٹوں پر نعرے بھارتی شہریوں کے ضمیر کو جھنجوڑتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں