پاکستان بار نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی

سرعام پھانسی کی سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا


قانون سرعام پھانسی کی سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا؛ فوٹوفائل

KARACHI: پاکستان بار کونسل اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جماعت نے بھی قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کے عمل کی مخالفت کی ہے۔

روزنامہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضی نے کہا کہ ہمارا قانون اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔ اگر قانون میں ترمیم کی گئی تو ملک کے فائدے میں نہیں جائے گی۔

عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف بہت منفی پروپیگنڈا کیا جائے گا۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان شیخ احسن الدین نے کہا کہ زینب کے قاتل عمران کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ملکی قانون سرعام پھانسی کی سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں