واپس جانیوالے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی امداد دگنی کرنے کی تجویز

 پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے، ذرائع


ثاقب بشیر January 31, 2018
 پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کو وطن واپس لوٹنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی امدادی رقوم کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ملک سے افغان باشندوں کی واپسی کو تیزترکیاجاسکے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو وزارت سیفران کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ وہ افغان مہاجرین کیلیے مختص 500 ملین ڈالرکی مجوزہ رقم میں سے 200 ملین ڈالر جاری کرے تا کہ اس حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

حکومت تجویز پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے یواین ایچ سی آر سمیت دوسرے متعلقہ اداروں کوبھی اس عمل میں شامل کرے۔ اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 15لاکھ 35ہزار سے زائد ہے جن میں 68 فیصد پختونخوا، 19 فیصد بلوچستان، 11فیصد پنجاب، 4 فیصد صوبہ سندھ 2 فیصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جبکہ ایک فیصد فاٹا میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں