راؤ انوار کی گرفتاری آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے ٹیلی فون پر آئی جی پنجاب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ویب ڈیسک January 31, 2018
سندھ پولیس پنجاب میں جہاں بھی چھاپے مارے گی پنجاب پولیس انہیں مکمل سہولتیں فراہم کرے گی، فوٹو: فائل

GILGIT: مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفرور اور معطل ایس ایس پی سندھ پولیس راؤ انوار کی پنجاب میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی پنجاب کو فون کیا اور اس معاملے پر دونوں میں تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بات چیت میں طے کیا گیا کہ سندھ پولیس کو پنجاب میں چھاپوں کے لیے نفری، موبائل وین سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آرپی او راولپنڈی سندھ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور وہ سندھ پولیس سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع پر یہ مدد مانگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں