موثر چیک کے لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا حکم

نفرت آمیز،افراتفری پھیلانے والے موادپرفوری ایکشن کامیکنزم تیار۔


Iftikhar Chohadary February 02, 2018
نفرت آمیز،افراتفری پھیلانے والے موادپرفوری ایکشن کامیکنزم تیار۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا سے نفرت آمیز اور سماج میں افراتفری پھیلانے والے مواد پر موثر چیک رکھنے کیلیے ملک بھر میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے احکام جاری کر دیئے۔

''ایکسپریس'' کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کوحکم دیاہے کہ وہ پاکستان کے اندر فیس بک اورٹویٹرکے نمائندوں کیساتھ اجلاس کرکے اس کا طریقہ کاروضع کریں جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اوردیگرمتعلقہ اداروں کے حکام کیساتھ فوری اجلاس کرکے ملک میں ''سیف سوشل میڈیا''کی ترویج کیلیے کاوشیں تیزی کردیں۔

ادھرنیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹرکی جانب سے وزارت داخلہ کورپورٹ دی گئی ہے کہ ملک میں نفرت آمیز تقاریرکی روک تھام کیلیے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے جوعملی طورپربروئے کارلانے سے پہلے کے حتمی مرحلے میں ہے، اسے بروئے کارلا کرملک بھرمیں نفرت آمیزتقاریر کرنیوالوں کونیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون کی گرفت میں لانے میں مددملے گی جب کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اندرآن لائن مواد چیک کرکے اس میں سے غیر ضروری مواد چیک کرنے کی ایف آئی اے کوسہولت دلوائی جائیگی۔

''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پرایف آئی اے کے ایک آفیسرنے بتایا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی روشنی میں تمام دیگر تقاضے مکمل ہونے کیساتھ ہی جوبھی سوشل میڈیاپرانتشارپھیلائے گا یا نفرت آمیز مواد اپ لوڈکرکے معاشرے میں افراتفری پھیلائے گااس کیخلاف بھرپورفوری ایکشن لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں