تھیٹر کا عالمی دن انور مقصود کو گولڈ میڈل سے نوازا جائیگا

گولڈ میڈل انورمقصودکوان کے لکھے ہوئے کھیل ’پونے چودہ اگست‘ کی کہانی پردیا جارہا ہے.


Umair Ali Anjum March 27, 2013
یہ بات میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ عوام نے میرے کام کی پذیرائی کی ہے, انورمقصود. فوٹو: فائل

پاکستان کی طرح دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے معروف ڈرامہ نگارانورمقصودکوان کی بہترین کارکردگی کی بناء پرفاطمہ جناح لائبریری اسلام آباد میں ایک تقریب میں گولڈ میڈل سے نوازاجائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روزحکومت پاکستان کی جانب سے انورمقصودکوستارہ ہلال امتیاز سے بھی نوازاگیا ہے ۔ یہ گولڈ میڈل انورمقصودکوان کے لکھے ہوئے کھیل 'پونے چودہ اگست' کی کہانی پردیا جارہا ہے اس حوالے سے معروف ڈرامہ نگارانورمقصودکاکہنا ہے کہ یہ بات میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ عوام نے میرے کام کی پذیرائی کی ہے۔

آج تھیٹرکا عالمی دن ہے میں اس دن کی مناسبت سے فقط اتنا کہونگاکہ واقعی تھیٹرشوبزکی دنیا میں ایسی قوت ہے کہ جس نے میری زندگی بدل کے رکھ دی پوری زندگی میں میرے حصے میں صرف دو تھیٹر ہیں مگرعوام کی اتنی بڑی تعدادکا اسے دیکھنے آنا میرے لیے قابل حیرت تھا پاکستان میں تھیٹر کے لیے مزید کام ہوناچاہیے فنکارکے لیے اصل اکیڈمی تھیٹرہے لہذاسرکاری سطح پر بھی اسکوسپورٹ کرنا ہوگاتاکہ ہم بہت اچھے فنکارپیداکرسکیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھ سے قبل ضیاء محی الدین نے بھی تھیٹر کے لیے بے شمارکام کیا ہے اور میں ان کے کام کی قدرکرتاہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں