ایئرپورٹس پربورڈنگ کارڈ کا اجرا ایف آئی اے کی اجازت سے مشروط

پائسزنظام کے باوجود ایف آئی اے عملہ بیرون ملک جانیوالوں کا استحصال کررہا ہے،ذرائع.


Iftikhar Chohadary March 27, 2013
پائسزنظام کے باوجودایف آئی اے عملہ بیرون ملک جانیوالوں کا استحصال کررہاہے،ذرائع. فوٹو: فائل

ملک بھرکے ایئرپورٹس سے بیرون ممالک جانیوالے افراد کو روانگی سے قبل ایئرپورٹ پرپائسزنظام موجود ہونے کے باوجود بورڈنگ کارڈ کا اجرا ایف آئی اے کی پیشگی اجازت سے مشروط ہے۔

جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پرتعیناتیاں سونے کی کان کی حیثیت اختیارکرگئی ہیں اورایف آئی اے کے ہرافسرکی اولین ترجیح بن گئی ہیں۔ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے تمام ایئرپورٹس پرتعینات امیگریشن افسران نے اپنے تمام ماتحت عملے کوپابندکردیاہے کہ بیرون ملک روانہ ہونے والے پاکستانیوں کواس وقت تک بورڈنگ کارڈجاری نہیں ہوگا۔



جب تک ان سے ایئرپورٹس پرتعینات ایف آئی اے کا عملہ مطمئن نہیں ہوگا۔اس ضمن میں ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ نہ ہو سکاتاہم ایک اعلیٰ افسرنے بتایاکہ یہ مضحکہ خیزاقدام ہے،اس سے ایئرپورٹس پرتعینات ایف آئی اے کے اسٹاف کوبیرون ملک جانے والے افرادکے استحصال کابھرپورموقع ملتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں