سی پیک پروجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ ڈیڑھ سال سے خالی

مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہ کرنے سے سی پیک سے متعلق امور متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔


حسیب حنیف February 05, 2018
مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہ کرنے سے سی پیک سے متعلق امور متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کا مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سی پیک کا مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔ 50ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے پر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں شاہراہوں کے منصوبے ، توانائی ، فائبر آپٹک اور اقتصادی زون سمیت متعدد منصوبے پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہ کرنے سے سی پیک سے متعلق امور متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں