پوٹھوہار کو وادی زیتون بنانے کیلیے 2 ارب 79 کروڑ سے 5 سالہ منصوبہ شروع

خطہ پوٹھوار میں تحفظ اراضی کی مختلف اسکیموں کیلیے بھی حکومت80 فیصد تک سبسڈی فراہم کر چکی ہے، حکام


APP February 05, 2018
خطہ پوٹھوار میں تحفظ اراضی کی مختلف اسکیموں کیلیے بھی حکومت80 فیصد تک سبسڈی فراہم کر چکی ہے، حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پوٹھوار کے خطے کو زیتون کی وادی بنانے کیلیے2 ارب79 کروڑ روپے سے پانچ سالہ منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کے تحت راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں زیتون کی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے کاشتکاروں کو20 لاکھ سے زائد پودوں کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ خوشاب میں بھی15 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کاشت کی جارہی ہے۔

حکام نے کہا کہ حکومت زیتون کی آبپاشی، کاشتکاری اور وسائل کی تیاری کیلیے70 فیصد جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کیلیے60 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں تحفظ اراضی کی مختلف اسکیموں کیلیے بھی حکومت80 فیصد تک سبسڈی فراہم کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ زیتون کی کاشت سے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کی ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں