کراچی میں چینی باشندے کا قتل چین کا ملزموں کو فوری کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے، چینی وزارت خارجہ


Numaindgan Express/AFP February 07, 2018
پولیس نے مقتول کا موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا، قونصل جنرل کو تفتیش پر بریفنگ فوٹو : فائل

چین نے کراچی میں اپنے شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم چینی شہریوں کیخلاف انتہا پسندانہ اورپرتشددکارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، قونصل خانے کی طرف سے حکام کو اسپتال بھیجاگیا تھا اور پولیس پرزوردیا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو معاملے کو حل اور ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ کیس پرپیشرفت پرنظررکھیں گے اور ہلاک شہری کے لواحقین کے لیے موثر مددکی جائے گی۔

ایک سوال پرترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورفوج نے انسداد دہشتگردی اور سوشل سیکیورٹی کے کئی اقدامات کیے ہیں،ہم قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں وہ ملک میں چینی اداروں اور عملے کے تحفظ کے لیے انتظامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب سول لائنز تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور انسداددہشت گری کی دفعات شامل ہیں، دریں اثنا محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چینی قونصل جنرل، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی قونصل جنرل کو تفتیش میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں