ارباب رحیم کا نئی جماعت پیپلز مسلم لیگ بنانے کا اعلان

انتخابی اتحاد کا وقت گزر چکا، ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے


میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے عوام سے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے نئی جماعت کے قیام اور پیپلز مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

حیدرآباد میں نیوز کانفرنس اور میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، انھوں نے کہاکہ ماضی میں عوام کا جذباتی ووٹ پی پی کے ساتھ تھا لیکن اب عوام پی پی کا 5 سالہ اقتدار دیکھ کر ان کا ساتھ چھوڑ کر ہمارے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اتحادکا وقت گزر چکا ہے، تاہم ایم کیو ایم سمیت دیگر سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،آئندہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی اور حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کی منتیں کرنا پڑے گی۔



انھوں نے کہا کہ ان کے دور میں کی گئی حلقہ بندیوں کو پی پی نے سیاسی ایشو کے طور پر استعمال کیا، لیکن5 سال میں حلقے تبدیل نہیں کر سکے،انھوں نے کہا کہ وہگورنرسندھ کے خلاف نہیں،وہ میرے دوست ہیں اور ہم نے ساتھ کام کیا ہے۔ دریں اثنا میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میںعوام کی ایسی خدمت کی کہ آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ پرویز مشرف اور ان کے دور کو یاد کرتا ہے۔

پی پی نے عوام کو کبھی کمشنری نظام اور کبھی مقامی حکومتوں کا نظام دیا لیکن اپنا نظام درست نہ کرسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں آٹا کا نرخ 20روپے کلو تھا جبکہ سابقہ حکومت 50 روپے کلو کا نرخ چھوڑ کر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں