آسٹریلیا میں اسکالرشپ مکمل کرنے والے 106 پاکستانیوں کی واپسی

تعلیم دونوں ملکوں کے درمیان اہم رابطہ ہے اورمیں ان پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں، آسٹریلوی ہائی کمشنر


نوید معراج February 11, 2018
تعلیم دونوں ملکوں کے درمیان اہم رابطہ ہے اورمیں ان پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں، آسٹریلوی ہائی کمشنر۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا میں اسکالرشپ کامیابی سے مکمل کرنے والے 106 پاکستانی اسکالرز ملک واپس لوٹ آئے۔

پاکستان میں آسٹریلیوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اسکالرشپ کے عالمی پروگرام آسٹریلیا ایواڈز کے تحت آسٹریلیا میں اسکالرشپ مکمل کرکے حال ہی میں ملک واپس لوٹنے والے 106 پاکستانی اسکالرز کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کی فنڈنگ سے آسٹریلین ایواڈز پروگرام ماسٹرز اسکالرشپ اور پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے کے مواقع فراہم کرتاہے تاکہ پیشہ وارانہ افراد کو ایسی مہارتوں اور علم سے آراستہ کیاجائے جو کامیاب، خصوصی اورپائیدار اقتصادی اورسماجی ترقی کیلیے درکار ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ تعلیم دونوں ملکوں کے درمیان اہم رابطہ ہے اورمیں ان پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں جو پیشہ وارانہ ترقی کیلیے آسٹریلیا کو اپناپہلا انتخاب بناتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں