بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے100 مساجد بنانیکا اعلان کیاتھا


Express Desk February 11, 2018
بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلیے100 مساجد بنانیکا اعلان کیاتھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دی ہیں۔

بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلیے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔

بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں