بجلی کے نادہندگان کو پلی بارگین کیلیے 4اپریل تک مہلت

166ارب کے 200نادہندگان کی21اپریل سے گرفتاریاں شروع کردی جائینگی، چیئرمین نیب


عمر ننگیانہ March 29, 2013
166ارب کے 200نادہندگان کی21اپریل سے گرفتاریاں شروع کردی جائینگی، چیئرمین نیب فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے بجلی کے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے 166ارب روپے کے 200سے زائد نادہندگان کو پلی بارگین کیلیے 4اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب فصیح بخاری نے بتایا ہے کہ مذکورہ تاریخ تک واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے نام مشتہر کردیے جائیں گے اور 21اپریل سے ان کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی۔



انھوں نے بتایا کہ نیب کے اہلکار تمام سپلائی کمپنیوں کے دفاتر پر تعینات کردیے گئے ہیں جو ڈیفالٹرز کی فہرست حاصل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں