ن لیگ سے ناراضی ہم خیال سے جونیجو لیگ علیحدہ

ہم سے وعدے پورے نہیں کیے گئے ، سیکریٹری جنرل اقبال ڈار کی گفتگو


Jahangir Minhas March 30, 2013
ہم سے وعدے پورے نہیں کیے گئے ، سیکریٹری جنرل اقبال ڈار کی گفتگو. فوٹو: فائل

عام انتخابات کیلیے ن لیگ کے قائدین کا مسلم لیگ ہم خیال کے ساتھ انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کرنے کے باوجود تاحال کوئی واضح جواب نہ ملنے کے باعث ہم خیال سے جونیجو لیگ کا دھڑا الگ ہو گیا ہے۔

جبکہ ہم خیال کے مرکزی رہنماؤں سلیم سیف اللہ اور ارباب غلام رحیم نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے بعد ن لیگ کے قائدین کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہم خیال اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے11 فیصد سیٹوں پر اتفاق رائے ہوا تھا اور اس کو باقاعدہ تحریری معاہدے کی شکل دی گئی تھی تاہم الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود ن لیگ کے قائدین نے مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماؤں کو ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔



جس کے باعث جونیجو لیگ کے رہنماؤں نے الگ حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے دباوپرہم خیال کے قائدین کولفٹ کرانی چھوڑ دی ہے جس کے بعد جونیجو لیگ اب پوری طرح متحرک ہوگئی ہے۔ ادھرجونیجو لیگ کے سیکریٹری جنرل اقبال ڈار نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ نے ہمارے ساتھ وعدے پورے نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں