انتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدمانیٹرنگ کیلیے 400 ٹیمیں تشکیل

ہرٹیم 5 افراد پرمشتمل ہوگی،کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی کام شروع کردیگی.


Wajid Hameed March 30, 2013
ہرٹیم 5 افراد پرمشتمل ہوگی،کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی کام شروع کردیگی. فوٹو : فائل

KARACHI: انتخانی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلیے 400 ٹیمیں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی کام شروع کردیں گی ہرٹیم 5 افراد پر مشتمل ہو گی ان میں2 کیمرہ مین ہوں گے دیگر 3 سرکاری افسران گریڈ 17اور اس کے اوپر کے ہوں گے۔

ٹیمیں ملک بھرکے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران اپنی رپورٹ تیار کرکے خفیہ طور پرالیکشن کمیشن میں قائم مانیٹرسیل کو فراہم کریں گی۔ مانیٹرٹیموں کے لیے تمام سرکاری محکموں سے افسران کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ہرضلع میں مانیٹرٹیم کی تشکیل کاکام مکمل ہوچکا ہے۔



ٹیمیں اپنے حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے جلسے، جلوس،بینرز، پوسٹرز وال چاکنگ سے متعلق ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد نہ کر نے کی صورت میں فلم بندی کے بعد اپنی رپورٹس الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گی جبکہ امن واماں کے حوالے سے بھی اگرکوئی امیدوارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تواس کی رپورٹ بھی ٹیمیں مرتب کر کے الیکشن کمیشن کے قائم مانیٹر سیل کو فراہم کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں