زینب کیس کے تیز تر فیصلے پر ماہرین قانون کا اطمینان

ملزم نے15روزمیں اپیل نہ کی توسزاحتمی صورت اختیار کرے گی،حشمت حبیب، قیصرامام


عابد علی آرائیں February 18, 2018
ملزم نے15روزمیں اپیل نہ کی توسزاحتمی صورت اختیار کرے گی،حشمت حبیب، قیصرامام۔ فوٹو: فائل

قانونی ماہرین نے زینب کیس کے تیز تر فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ قصورمیں معصوم بچی زینب کے قتل کیس میں4مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم عمران نے 15روزمیں سزا کے خلاف اپیل دائرنہ کی تو سزا حتمی صورت اختیار کرلے گی تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت ہائیکورٹ سے فیصلے کی توثیق کیلیے ریفرنس عدالت عالیہ کو بھجوائے گی، ہائیکورٹ اس ریفرنس کا جائزہ لے کر سزا کی توثیق (کنفرمیشن) کرے گی جس کے بعد ملزم کو پھانسی دی جائے گی۔

روزنامہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے حشمت حبیب ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزم کی طرف سے اپیل دائر کیا جانا ضروری نہیں جب کہ ماتحت عدالت کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کی حیثیت بھی ایک اپیل کی ہی ہوتی ہے جو منجانب عدالت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔