ن لیگ کے ٹکٹوں پر سوال الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب

 فیصلے کے سینیٹ الیکشن پر اثرات،ضمنی انتخابات کے امیدواروں کو ٹکٹوں کا جائزہ لے گا۔


تنویر محمود راجہ February 22, 2018
 سینیٹ ٹکٹ منسوخ ہونے پر ضمنی الیکشن بھی کالعدم ہوں گے، کنور دلشاد۔ فوٹو: فائل

نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد ان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے ن لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے ن لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے جبکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کے مستقبل کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

نجی ٹی وی نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی اور مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں28جولائی کے بعد مسلم لیگ(ن)کے ہونے والے اہم فیصلوں سے متعلق قانونی پوزیشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں