آئندہ وزارت عظمیٰ شریف خاندان کے پاس رہے گی ن لیگ کی حکمت عملی طے

شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلیے پارٹی کے مضبوط امیداوار ہوسکتے ہیں۔


عامر خان February 22, 2018
شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلیے پارٹی کے مضبوط امیداوار ہوسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اپنی مستقبل کی سیاست کے حوالے سے اہم آپشنز پر مشتمل حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

مسلم لیگ (ن) آئندہ وزارت اعظمیٰ کا عہدہ شریف خاندان کے پاس ہی رکھے گی اور شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلیے پارٹی کے مضبوط امیداوار ہوسکتے ہیں تاہم وزیراعظم کے امیدوار کی حتمی نامزدگی کا فیصلہ مسلم لیگ کی قیادت موزوں وقت پر کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں