کراچی گارمنٹس سٹی کے مردہ منصوبے کو زندہ کرنے کا فیصلہ

پی سی ون کی تیاری شروع،ٹیکسٹائل ڈویژن نے آئندہ سال94کروڑرکھنے کی تجویز دیدی۔


حسیب حنیف February 23, 2018
وفاقی حکومت نے ٹریڈ پالیسی 2003-04 کے تحت پروجیکٹ کافیصلہ کیا،اب تک کچھ نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کراچی میں گارمنٹس سٹی کمپنی کے قیام کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کے لیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

''ایکسپریس'' کو موصول دستاویز کے مطابق یہ منصوبہ پورٹ قاسم کے علاقے میں شروع کیا جائے گا جس پر 3 سال میں عملدرآمد ہو گا، ابتدائی طور پرآئندہ مالی سال 94کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے ٹیکسز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان معاملات طے نہیں ہو پائے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریڈ پالیسی 2003-04 کے تحت لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا تھاتاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے ساتھ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں مگر 14 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔

کراچی گارمنٹس سٹی کیلیے 2005 میں حکومت نے300 ایکڑ زمین بھی خریدی لیکن 12 سال بعد بھی اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، اب وفاقی حکومت نے اس منصوبے کو شروع کرنے کیلیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے، دوسری جانب لاہور گارمنٹس سٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پیداواری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں