نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو نقل وحرکت محدود کرنے کا مشورہ

سیکیورٹی کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹونٹی ٹونٹی فائنل میچ میں شرکت سے روک دیا گیا


Khalid Qayyum April 01, 2013
سیکیورٹی مزید سخت، الیکشن ملتوی کرانے کیلیے کسی بھی وی آئی پی کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، حکام۔ فوٹو: فائل

وزرات داخلہ نے چاروں صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیتے ہوئے ان کے موجودہ سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کرنے کاحکم دیا ہے۔

چاروں صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں حساس اداروں کی رپورٹوں کی بنیاد پر انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلیے اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ان حالات میں صوبے اپنے اپنے نگران وزرائے اعلیٰ کی سیکیورٹی بہتر بنائیں، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی سیکیورٹی انتظامات پر نطرثانی کیلیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔



معلوم ہوا ہے کہ یہ ہدایات ہوم سیکریٹری شاہد خاں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جاری کی گئی ہیں جس میں آئی جی پنجاب آفتاب سلطان ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ناصر درانی ، سی سی پی او لاہور عملیش خاں سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ جہاں تک ہوسکے عوامی مقامات اور اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں