صدر کی بلاول سے ملاقات خلیج دور نہ ہونے کا امکان

بختاور بھی موجود تھیں، زرداری، ذوالفقار بھٹو کی برسی پر خطاب کیلیے قائل کرتے رہے، ذرائع


Shakeel Anjum April 01, 2013
امکان ہے کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی برسی پر لاڑکانہ گڑھی خدابخش کے جلسے سے خطاب کرینگے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور بختاور سے ملاقات کے بعد دبئی سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں22 گھنٹے گزارے۔ ذرائع کے مطابق بلاول، بختاور اور صدر زرداری نے اکٹھے دوپہر کا کھانا کھایا، صدر زرداری بلاول کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرخطاب کے لیے قائل کرتے رہے۔

8

امکان ہے کہ بلاول بھٹو 4 اپریل کوگڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق امکان یہ بھی ہے کہ بلاول بھٹو اور زرداری خاندان میں جو خلیج پیدا ہوئی ہے وہ دور نہیں ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔