فاٹاکی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار بادام زری الیکشن لڑیں گی

قبائلی عورتوں کی خدمت کیلیے میدان میں آئی ہوں، بادام زری، زندگی بدل دونگی، نصرف بیگم


INP/Numaindgan/ April 01, 2013
باجوڑ:حلقہ این اے 44کے لیے امیدوار بادام زری میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار کوئی خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لے گی۔

باجوڑ ایجنسی کے حلقہ این اے 44 سے مسماۃ بادام زری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بادام زری کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین کی خدمت کیلیے میدان میں آئی ہیں اور علاقے کے عوام کے بہتر مفاد میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے باجوڑ میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی تھی۔

10

ادھر لوئر دیر میں بھی پہلی بار سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ حلقہ این اے 34 پر الیکشن لڑنے کیلیے تحریک انصاف کی ضلعی صدر نصرت بیگم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ نصرت بیگم کا کہنا ہے کہ نہ صرف وہ الیکشن میں کامیاب ہوں گی بلکہ خواتین کی زندگی بھی بدل دیں گی۔ انھوں نے پارٹی سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں