سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا

الیکٹرانک ووٹنگ سافٹ ویئر کے بارے میں نادرا کی طرف سے آج سپریم کورٹ کو بریفنگ دی جائیگی


Sana News April 01, 2013
الیکٹرانک ووٹنگ سافٹ ویئر کے بارے میں نادرا کی طرف سے آج سپریم کورٹ کو بریفنگ دی جائیگی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے نادرا نے الیکٹرانک ووٹنگ سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔

پیر کوسپریم کورٹ کو اس سافٹ ویئر سے متعلق بریفنگ دی جائے گیا۔ اتوار کو اسلام آبادمیں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن سے بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سافٹ ویئر سے متعلق رائے لی جائے گی۔

12

نادرا نے امیدواروں کی اسکروٹنی کا نظام وضع کرنے میں الیکشن کمیشن کی مدد کی۔ اسکروٹنی سسٹم سے ٹیکس ڈیفالٹرز اور دہری شہریت والے فلٹر ہو جائیں گے۔ طارق ملک نے کہا کہ ا ب تک 2کروڑ سے زائد لوگ نادرا کے ذریعے ووٹ چیک کر چکے،ایچ ای سی کو ڈگریوں کا ریکارڈ کمپوٹرائز کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں