سیاسی جماعتیں29اگست تک گوشوارے جمع کرادیںالیکشن کمیشن

گوشوارے جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعت کوآئندہ انتخابات میں نشان جاری نہیں کیاجائیگا


Sana News August 09, 2012
گوشوارے جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعت کوآئندہ انتخابات میں نشان جاری نہیں کیاجائیگا۔ فوٹو ایکسپریس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوںکی توجہ سالانہ مالیاتی گوشوارے 29 اگست تک کمیشن میںجمع کرانے کی جانب مبذول کرائی ہے۔

بدھ کوالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میںرجسٹرڈسیاسی جماعتیںپولیٹکل پارٹیز آرڈر کے تحت پارٹی کے مالیاتی مصدقہ گوشوارے نئے مالی سال کے آغازپر60دنوں میںجمع کرانے کی پابندہیں،سیاسی جماعتوں سے کہاگیاہے کہ وہ29 اگست تک چارٹرڈاکائونٹ سے آڈٹ شدہ گوشوارے پارٹی سربراہ کے خط کے ساتھ جمع کرا دیں،کمیشن نے متنبہ کیاکہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعتوںکوآئندہ کے عام انتخابات کیلیے انتخابی نشانات جاری نہیںکیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں