جہازوں کی کمی پی آئی اے کا حج آپریشن متاثرہونے کاخدشہ

پی آئی اے کا خسارہ 155 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس کے صرف 20 کے قریب جہازقابل استعمال حالت میں ہیں, ذرائع


Jahangir Minhas April 02, 2013
پی آئی اے کا خسارہ 155 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس کے صرف 20 کے قریب جہازقابل استعمال حالت میں ہیں, ذرائع. فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن کابڑھتا ہواخسارہ اورجہازوں کی کمی کے باعث رواںسال حج آپریشن متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ اس وقت پی آئی اے کا خسارہ 155 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس کے صرف 20 کے قریب جہازقابل استعمال حالت میں ہیں جبکہ باقی فنی خرابیوں کے باعث گرائونڈ کیے جاچکے ہیں۔قومی ائیرلائن کی آمدن کاانحصارحج اورعمرہ پیکجزپرہے۔جہازوں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ستمبرمیںشروع ہونے والا حج آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

اس سلسلے میںترجمان پی آئی اے مشہودتاجورنے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جہازوں کی کمی مسئلہ نہیں بنے گی تاہم یہ تعداد بڑھانا ضروری ہے۔انھوں نے بتایاکہ قومی ائیرلائن کاخسارہ 10 برسوں سے چلاآرہاہے جسے کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیںتاہم اسے فوری طورپرصفرتک نہیں لایاجا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں