گندم ایکسپورٹ کے لیے بااثر شخصیت کا اسٹامپ فیس سے استثنیٰ کیلیے دباؤ

مذکورہ ایکسپورٹر (ن)لیگ کے رکن اسمبلی کا بھائی اور دوسرا بھائی سینیٹ کا امیدوار ہے۔


رضوان آصف March 01, 2018
مذکورہ ایکسپورٹر (ن)لیگ کے رکن اسمبلی کا بھائی اور دوسرا بھائی سینیٹ کا امیدوار ہے۔ فوٹو : فائل

حکمراں جماعت کے ایک سینیٹ امیدوار اور ایک رکن اسمبلی کے بھائی نے گندم ایکسپورٹ معاہدے کیلیے لازم45 لاکھ روپے مالیت کی اسٹامپ فیس کی ادائیگی سے استشنی حاصل کرنے کیلیے مبینہ طور پر محکمہ خوراک پر دباؤ ڈلوانے کی کوشش کی ہے جبکہ محکمہ خوراک نے اسٹامپ فیس کے ساتھ معاہدہ کی دستاویزات جمع نہ کرانے پر زر ضمانت 1 کروڑ90 لاکھ روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔

سمندری راستے سے گندم ایکسپورٹ کیلیے 14 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں سے 13 نے محکمہ خوراک کو اسٹامپ فیس اوردیگر شرائط کے مطابق بینک گارنٹیاں اور دستاویزات کے ساتھ معاہدہ جمع کرا کے اسے سائن کرا لیا ہے جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک درخواست گزار نے محکمہ کو تحریری طور پر 1 لاکھ25 ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور زر ضمانت بھی جمع کروایا تھا اس نے 45 لاکھ روپے اسٹامپ فیس سے استثنیٰ حاصل کرنے کیلیے محکمہ خوراک پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ایکسپورٹر ن لیگ کے ایک رکن اسمبلی کا بھائی ہے اور اس کے ایک بھائی کو سینیٹ کا امیدوار بھی بنایا گیاہے ،محکمہ خوراک نے مذکورہ کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 2 مارچ تک تمام قواعد وضوابط مکمل کریں بصورت دیگر زر ضمانت ضبط کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں