پاکستان کاناکام ریاستوںمیں13واں نمبرہے امریکی تھنک ٹینک

افغانستان کانمبرچھٹاہے،فنڈفارپیس کی ناکام ریاستوں کی سالانہ فہرست جاری.


Sana News April 02, 2013
افغانستان کانمبرچھٹاہے،فنڈفارپیس کی ناکام ریاستوں کی سالانہ فہرست جاری. فوٹو: فائل

KARACHI: دنیاکی ناکام ریاستوں میں پاکستان 13ویںنمبر پر آگیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک 'فنڈ فارپیس' کی 2012ء کے لیے جاری کردہ ناکام ریاستوں کی سالانہ فہرست میں پہلی 3پوزیشنوں پر صومالیہ، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو اور سوڈان کے نام ہیں۔ افغانستان چھٹے جبکہ پاکستان 13ویںنمبر پرہے۔ ناکام اور انتشار کا شکار ریاستوں کی اِس فہرست میں آٹھویں اور نویں نمبر پر یمن اور عراق کے نام ہیں۔



یہ وہ ریاستیں ہوتی ہیں جہاں عموماً افراتفری اور تشدد دیکھنے میں آتا ہے اور قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ ایک عرصے تک ان غیرمستحکم ریاستوں کو ایک علاقائی مسئلہ سمجھا جاتا رہاہے تاہم 11ستمبر2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے ان ملکوں کو بین الاقوامی سلامتی کے مسئلے کے طور پر دیکھا جاتاہے۔

چونکہ ان ممالک کی حکومتیں اکثر اپنی سرزمین کے وسیع ترخطوں کو کنٹرول نہیں کرپاتیں، اِس لیے وہاں انتہا پسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر قدم جما لیتے ہیں۔ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں نے کم ازکم عبوری عرصے کے لیے افغانستان، یمن اور مالی جیسے ملکوں کو اپنی پناہ گاہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں