ایکسپریس کی نشاندہی پر حج قرعہ اندازی میں سقم افشا

پیسے نکلوانے کے اعلان سے عازمین باقی 17 فیصد کوٹا کی قرعہ اندازی سے محروم رہ سکتے تھے۔


ظفر علی سپرا March 02, 2018
اب کامیاب اورناکام درخواست گزاروں کیساتھ ویٹنگ لسٹ والوں کوبھی پیغامات بھجوانے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: حج قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں کو اگلی قرعہ اندازی سے محروم کردیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے جلد بازی میں قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں کو پیسے نکلوانے کی اجازت دیکر ہزاروں عازمین کو اگلی قرعہ اندازی سے محروم کردیا تاہم وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے بچنے کیلئے کامیاب اور ناکام امیدواروں کیساتھ ویٹنگ لسٹ والے درخواست گزاروں کو الگ الگ پیغامات بھیجے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے گزشتہ روز سرکاری اسکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی کردی اور اعلان کیا کہ جو لوگ ناکام رہے وہ اپنی رقم وزارت کی اجازت کے بغیر متعلقہ بینکوں سے واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں