جیکی شروف نے انیل کپور پر تھپڑوں کی بارش کردی

انیل کپور کو جیکی شروف سے 17 بار تھپڑ کھانے پڑے۔


ویب ڈیسک March 02, 2018
انیل کپور کو جیکی شروف سے 17 بار تھپڑ کھانے پڑے۔فوٹو: فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف نے نامور اداکار انیل کپور پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار جیکی شروف نے ایک ٹی وی شو کے دوران انیل کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے 1989 میں بننے والی فلم 'پرندہ' کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کو 17 بار تھپڑ مارے۔

جیکی شروف نے مزید انکشاف کیا کہ فلم پرندہ کی شوٹنگ کے دوران اگرچہ انیل کپور کو تھپڑ مارنے والا سین ہدایت کار ونود چوپڑا کی جانب سے منظور کردیا گیا تھا لیکن انیل کپور کی خواہش تھی کہ سین ہر طرح سے حقیقی لگے اس لئے انیل کپور بار بار تھپڑ کا سین ری ٹیک کراتے رہے اس لیے انیل کپور کو 17 تھپڑ کھانے پڑے جس کے بعد ان کے گال سرخ ہو گئے۔

واضح رہے کہ جیکی شروف اور انیل کپور نے ایک ساتھ صرف فلم 'پرندہ' میں کام نہیں کیا بلکہ دونوں اداکاروں نے،کبھی نہ کبھی اور رام لکھن جیسی مشہور زمانہ فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔