پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی

گزشتہ ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ کیلے لہسن دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


Waqai Nigar Khusoosi March 03, 2018
ٹماٹر پیازآلو،دالیں سستی ہوئیں،قیمتوں کے حساس اشاریے .03 فیصد بلندہوئے، ادارہ شماریات۔ فوٹو : فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہواہے اور قیمتوں کے حساس اشاریے کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کیلے لہسن دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر پیاز آلو اور دالیں سستی ہوئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مٹی کاتیل پٹرول ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلے برائلر مرغی کا گوشت لہسن رائس باسمتی چاول بجلی کا بلب انرجی سیور 14 واٹ پاوڈر دودھ نیڈو دہی گندم گائے کا گوشت لپٹن ییلو لیبل چائے خوردنی گھی اور خوردنی گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے لٹر ، پٹرول 3 روپے فی لٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر کیلے 2روپے فی درجن ، برائلر مرغی کا گوشت 2روپے فی کلولہسن 2روپے فی کلو باسمتی چاول ٹوٹے ہوئے دہی ایک روپے 10 کلوگرام گندم کی قیمت میں ایک روپے گائے کو گوشت 2دوروپے جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر پیاز ایل پی جی سلنڈر انڈے آلو دال چنا دال ماش دال مسور سرسوں کا تیل چینی گڑ گندم کے آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ٹماٹر 2روپے فی کلو پیاز 3 روپے 11 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہواہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2روپے دال چنا دال مسوراور دال ماش کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے چینی گڑ اور گندم کے آٹے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے اری چاول بریڈ ہڈی والا گوشت تازہ دودھ خوردنی گھی دال مونگ نمک سرخ مرچ پکا ہوا گوشت پکی ہوئی دال تیارچائے کے ٹو سیگریٹ گل احمد الکرم کا کپڑا مردانہ زنانہ چپل 50 یونٹس تک بجلی کے اخراجات گیس کے اخراجات لکڑی جلانے کا سامان کپڑے دھونے والا صابن ٹیلی فون کال کے اخراجات اور لائف بوائے صابن سمیت 26 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں